KARACHI:
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ سالوں میں بننے والی فلموں میں 'ہیپی نیو ایئر' سے زیادہ احمقانہ فلم نہیں دیکھی۔
بھارتی میڈیار رپورٹس کے مطابق جیا بچن کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں حالیہ سالوں میں بننے والی فلموں میں 'ہیپی نیو ایئر' سے زیادہ احمقانہ فلم انہوں نے نہیں دیکھی، یہ فلم صرف اس وجہ سے دیکھی کہ اس میں میرے بیٹے ابھیشک بچن نے بھی اداکاری کی۔
جیا بچن کا کہنا تھا کہ جو کچھ آج کل بھارت کی فلمی دنیا میں ہو رہا ہے میں اس کا حصہ نہیں بن سکتی اور نہ ہی اب کسی فلم میں کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل فلم انڈسٹری میں ادب کا فقدان ہونے کی وجہ سے اچھے معیار کی فلمیں نہیں بن رہیں ہیں۔