آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا

خواہش ہے کہ 1992 کی طرح اس بار بھی ورلڈ کپ پاکستان جیتنے میں کامیاب ہوجائے،مصباح الحق


ویب ڈیسک November 06, 2014
پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں میچ سے کریں گے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا اور ورلڈ کپ کا میلہ 15 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں لگے گا۔


میگا ایونٹ میں دو گروپوں میں 14 ٹیمیں جیت کی بازی کھیلیں گی، گروپ اے میں انگلینڈ ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔


ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔گروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کے خلاف ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں میچ سے کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا دبئی میں کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ بہت اہم ہوتا ہے لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا اور دونوں ٹیمیں میچ جیت کر ورلڈ کپ کا آغاز بہتر انداز میں کرنے کی کوشش کریں گی، خواہش ہے کہ 1992 کی طرح اس بار بھی ورلڈ کپ پاکستان جیتنے میں کامیاب ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں