شہبازشریف کا زندہ جلائے جانیوالے مسیحی جوڑے کے بچوں کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان

2 روز قبل کوٹ رادھا کشن میں مبینہ طورپرقرآن پاک کی بےحرمتی کے جرم میں مسیحی جوڑے کو بھٹے میں ڈال کرزندہ جلادیا گیا تھا


November 06, 2014
وزیراعلیٰ پنجاب نے مسیحی جوڑے کے بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے اور 10 ایکٹر اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا فوٹو:فائل

وزیزاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کے بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے مالی امداد اور 10 ایکٹر اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوٹ رادھا کشن میں سفاکانہ طریقے سے زندہ جلائے جانے والے مسیحی جوڑے کے گھر پہنچے اور اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مسیحی جوڑے کے بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے امداد اور 10 ایکٹر اراضی فراہم کرنے کے ساتھ تینوں بچوں کو تعلیم، صحت اور رہائش مفت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مبینہ طور پر توہین قرآن پاک کے جرم میں مسیحی جوڑے کو بھٹے میں ڈال کر زندہ جلادیا گیا تھا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |