بورڈ آف گورنرز نے معین خان کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت دیدی چیرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں 12 سے 15 آفیشل 2،2 عہدوں پر کام کر رہے ہیں،چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریار خان


ویب ڈیسک November 06, 2014
پاکستان کرکٹ کو اسکول کی سطح پر فروغ دینا ہوگا اور انڈر 15 کے لئے کوچنگ کا نظام انتہائی ضروری ہے،شہریار خان فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمیں شہریار خان کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز نے معین خان کی تبدیلی کی اجازت دے دی تاہم انہیں ابھی نہیں بلکہ مناسب وقت پر ہٹایا جاسکتا ہے۔


لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے ''لوگو'' کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں 12 سے 15 آفیشل 2،2 عہدوں پر کام کر رہے ہیں تاہم چیف سلیکٹر اور منیجر معین خان اپنی دہری ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور مناسب وقت پر ان سے ذمہ داریاں لے لی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں وائٹ واش کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھے گی، ابھی بورڈ کی آمدنی کے بجائے ٹیم کی جیت اور ہار کو دیکھا جارہا ہے کیوں کہ ورلڈ کپ سے پہلے فتح سمیٹنا ٹیم کے لئے بہتر ہے۔


چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو اسکول کی سطح پر فروغ دینا ہوگا اور انڈر 15 کے لئے کوچنگ کا نظام انتہائی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کی ابتدا سے خامیوں کو دور کرلیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |