واہگہ بارڈر پر شاہ محمود قریشی غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں چلے گئے

شاہ محمود شہری سے ہاتھ ملاتے ہوئے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے جس پر رینجرز نے کے جوان نے انہیں پاکستانی حدود میں کھینچا


ویب ڈیسک November 06, 2014
بغیر ویزے کے بھارت چلا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کا مکالمہ، فوٹو:ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی واہگہ بارڈر پر غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے جس پر پنجاب رینجرز کے جوان نے انہیں فوراً پاکستانی حدود میں کھینچ لیا۔

تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے جہاں انہوں نے بارڈر پر رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر شاہ محمود قریشی بارڈر پر موجود زیرو لائن کی جانب بھی گئے جہاں وہ سرحد کے اس پار موجود بھارتی شہریوں سے مصافحہ کرنے کے لیے آگے بڑھے اوربھارتی شہری سے ہاتھ ملاتے ہوئے غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے جس پر پاکستان رینجرز کے جوان نے شاہ محمود کا ہاتھ پکڑ کر انہیں فوری پاکستانی حدود میں داخل کیا اور بیریئر کی حدود سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی جب بھارتی شہری سے ہاتھ ملانے کے لیے بھارتی حدود میں داخل ہوئے تب ہی انہوں نے بارڈر پر موجود بھارتی سکیورٹی فورس کے جوان سے بھی ہاتھ ملایا جس نے شاہ محمود قریشی کو سیلوٹ بھی کیا اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے مسکراتے ہوئے مکالمہ کیا کہ میں بغیر ویزے کے بھارت چلا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔