ایک نہ ایک روز ایشین نژاد برطانوی ملک کی رہنمائی کرے گا ڈیوڈ کیمرون

خواش ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا ٹائٹل کسی ایشائی باشندے کے ساتھ لگا ہو، ڈیوڈ کیمرون


ویب ڈیسک November 06, 2014
برطانیہ میں بسنے والے تمام افراد ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ،ڈیوڈ کیمرون ۔فوٹوفائل

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایک نہ ایک روز برطانیہ میں پیدا ہونے والا ایشیائی باشندہ ملک کا وزیر اعطم بن کرقوم کی رہنمائی کرگے گا۔

لندن میں جی جی ٹو لیڈرشپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا ٹائٹل کسی ایشیائی باشندے کے ساتھ لگا ہو لیکن ضروری نہیں کہ فوری طور پر ایسا ہو مگر آئندہ ایسا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے تمام افراد ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن اتنا کافی نہیں بہت سی ایسی کمیونٹی ہیں جنہیں ملک کے اعلیٰ عہدوں پرفائز ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔