صدر نے لاہور اور پشاور ہائی کورٹ کیلئے ایڈیشنل ججز کے تقرری کی منظوری دیدی

لاہور ہائی کورٹ میں 7 اور پشاور میں 4 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دی گئی ہے


ویب ڈیسک November 06, 2014
ججز کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے، فوٹو:فائل

صدر ممنون حسین نے لاہور اور پشاور ہائی کورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کے تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی ایڈوائس پر لاہور اور پشاور ہائی کورٹ میں ایک سال کے لیے ایڈیشنل ججز کے تقرری کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت لاہور ہائی کورٹ میں تقرری پانے والوں میں 7 ایڈیشنل ججز میں جسٹس علی اکبر قریشی، جسٹس قاضی امین، جسٹس خالد ملک، جسٹس چوہدری مشتاق،جسٹس مسعود عابد نقوی،جسٹس شاہد کریم اورجسٹس چوہدری اقبال شامل ہیں جب کہ پشاور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز میں جسٹس یونس تھہیم، جسٹس قلندر خان، جسٹس غضنفر خان اور جسٹس حیدر خان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔