سونے کی مقامی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت بلند ترین سطح 63 ہزار روپے سے گھٹ کر 62700 اور دس گرام قیمت 54ہزار روپے سے گھٹ کر...

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت بلند ترین سطح 63 ہزار روپے سے گھٹ کر 62700 اور دس گرام قیمت 54ہزار روپے سے گھٹ کر53742 روپے ہوگئی. فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے1772 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 اور258 روپے کی کمی ہوئی۔


جس سے کراچی، حیدرآباد، سکھر ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت بلند ترین سطح 63 ہزار روپے سے گھٹ کر 62700 اور دس گرام قیمت 54ہزار روپے سے گھٹ کر53742 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے1160 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے994.28 روپے ہوگئی۔

Recommended Stories

Load Next Story