بلاول بھٹوزرداری نے تھرپار کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سے جواب طلب کرلیا

قحط سالی پر رپورٹ ترتیب دینے والے صوبائی وزیر منظور وسان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، پارٹی ترجمان


ویب ڈیسک November 06, 2014
تھرپارکر میں قحط سالی سے اب تک درجنوں بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی نے تھرپار کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی کےمطابق تھرپارکر کی موجودہ خراب صورتحال کے باعث پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سے جواب طلب کرلیا گیا ہے جس کے لیے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی قحط سالی پر رپورٹ ترتیب دینے والے صوبائی وزیر منظور وسان کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے لندن سے تھرپارکر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سے جواب طلب کیا ہے

واضح رہے کہ تھرپارکر میں قحط سالی سے اب تک درجنوں بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے ترتیب دی گئی رپورٹ میں تھر میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار سندھ حکومت اور صوبائی اداروں کو ٹھہرایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔