’’لوجہاد‘‘ نہیں صرف’’لو‘‘ پر یقین رکھتی ہوں کرینہ کپور خان

صرف محبت پر یقین رکھتی ہوں جیسا کہ میں نے خود مسلم اداکار فلمساز سیف علی خان سے شادی کی ہے، کرینہ کپور


Showbiz Desk November 07, 2014
محبت احساس کا نام ہے جس کا دھرم سے تعلق نہیں، کرینہ کپور۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ ''لو جہاد '' نہیں صرف ''لو '' پر یقین رکھتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ وہ ''feeling of love '' احساس محبت پر یقین رکھتی ہیں۔ جس کا انھیں خود بھی ادراک ہے اور یہ دو افراد کے مابین کسی قیمت' دھرم یا مذہب کی قیمت پر نہیں ' یہی وجہ ہے کہ وہ ''Love Jihad'' کے تصور پر یقین نہیں رکھتیں اور وہ ایسے نظریات کو کسی بھی صورت نہیں مانتی۔ ان دنوں بھارت میں موضوع بحث بننے والی فکر ''لو جہاد '' جس میں ہندو لڑکیوں کو مجبوراً مسلمان بنا کر ان سے شادیاں کرنے کے نظریے پر سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ ''میں صرف محبت پر یقین رکھتی ہوں جیسا کہ میں نے خود مسلم اداکار فلمساز سیف علی خان سے شادی کی ہے اس میں دھرم نہیں صرف محبت کا احساس ہی ہے۔

سیف خود ایک وسیع النظر شخصیت ہیں اور وہ ''لو جہاد '' سے متعلق ایک کھلے خط میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کر چکے ہیں' انھوں نے خود ایک ہندو لڑکی سے شادی کی جو کہ ''میں '' ہوں اور ہماری سول میرج ہے'' ۔ اداکارہ نے کہا کہ ''میرا ماننا ہے کہ محبت ایک ایسی چیز ہے جس کی کوئی خاص اصطلاح نہیں یہ ایک جذبہ ہے نہ ہوس اور بہت ساری چیزیں ہیں' یہ دو انسانوں کے مابین ہو سکتی ہے' اب اگر کوئی ہندو ہے اور وہ (لڑکا یا لڑکی ) کسی مسلمان شخص سے محبت کرنا شروع کرتا ہے تو آپ اسے نہیں روک سکتے' آپ کسی سے یہ نہیں پوچھ سکتے کہ کیا تم مسلمان ہو یا کہ ہندو؟ اور پھر اس کی محبت میں ڈوب جاتے ہو ''۔ 34 سالہ کرینہ نے مزید کہا کہ '' محبت ایک احساس ہے' ایک جذبہ ہے یہی وجہ ہے کہ میں لو جہاد جیسی اصطلاح پر یقین نہیں رکھتی میں صرف ''احساس محبت '' پر یقین رکھتی ہوں اور اتفاقیہ طور پر میری اگلی فلم ''بجرنگی بھائی جان '' سلمان خان کے ساتھ ہے جو کہ ایک برہمن لڑکی اور مسلمان لڑکے سے متعلق ہے ''۔

اداکارہ ان دنوں دارالحکومت دہلی میں دو مقاصد کے لیے آئی ہوئی ہیں جن میں سے ایک تو باتھنگ رینج وائیول کے عنوان '' لو اینڈ نارش ''میں شرکت تھی جب کہ اب وہ کبیر خان کی اگلی فلم '' بجرنگی بھائی جان '' کی دہلی شہر میں شوٹنگ میں مصروف ہوگئی ہیں۔ فلم کی ٹیم نے مشہور چاندنی چوک سے ملحقہ بازاروں میں شوٹنگ شروع کر رکھی ہے تو اس موقع پر کرینہ نے بتایا کہ '' میں سلمان خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں' ہم ایک خاندان کی طرح ہیں' میری شادی سے پہلے بھی سلمان نے میرے ساتھ کام کیا ہے اور اب شادی کے بعد بھی ہم ایک ساتھ کام کر رہے ہیں ۔

جس پر میں بہت خوش ہوں ' اس فلم میں میں خود ایک لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو کہ فلم میں چاندنی چوک سے ہے' میرا دہلی سے بڑا تعلق ہے کیونکہ میں نے یہاں سے کئی فلمیں کی ہیں مجھے اس شہر سے پیار ہے' سلمان خان کی یہ نئی فلم آئندہ عید پر ریلیز ہوگی ''۔ کرینہ نے کہا کہ ان کے پاس اس وقت نئے ڈائریکٹروں کی طرف سے مزید 25 اسکرپٹ ملے ہیں جنھیں ابھی میں پڑھ بھی نہیں سکی اب ان پر کام شروع کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں