زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا اضافہ

مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 13ارب20کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 44 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔


Business Reporter November 07, 2014
مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 13ارب20کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 44 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

FAISALABAD: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 24 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 13ارب20کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 44 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 19 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4 ارب 63 کروڑ17 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 82 کروڑ 55 لاکھ ڈالر اور مرکزی بینک کے ذخائر 5 کروڑ 1 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 8 ارب 56 کروڑ 83 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 61 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |