بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک 4 لاپتہ

ریسکیو کے عملے نے 28 اہلکاروں کو بچالیا تاہم لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔


ویب ڈیسک November 07, 2014
بھارتی بحریہ کے جہاز میں 33 اہلکار سوار تھے۔ فوٹو؛فائل

بھارتی بحریہ کا جہاز ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک جب کہ 4 لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھراپردیش کے شہر وشاکا پٹنم کے ساحل سے 55 کلو میٹر دور سمندر میں بھارتی بحریہ کا جہاز اے-72 ٹی آر وی پانی داخل ہونے کے باعث ڈوب گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ 4 لاپتہ ہوگئے۔ حکام کے مطابق جہاز میں 33 اہلکار سوار تھے جن میں سے 28 کو بچالیا گیا جب کہ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھارتی بحریہ کے تکنیکی عملے کی نااہلی کی وجہ سے جہاز میں دھماکے کے نتیجے میں نیوی افسر ہلاک جب کہ متعد اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔