علامہ طالب جوہری کے داماد سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز گرفتار

ملزمان نے انچولی دھماکے سمیت متعدد ڈاکٹرز کو ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے

ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم ہے اور گرفتار ملزمان میں کراچی کا امیر بھی شامل ہے، سی آئی ڈی کی رپورٹ۔ فوٹو: فائل

پولیس نے علامہ طالب جوہری کے داماد اور متعدد ڈاکٹرز سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے امیر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی ڈی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چھاپا مار کر کالعدم تنظیم کے کراچی کے امیر سید احمد حسن عرف معاویہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی آئی ڈی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزم نے شیعہ رہنما علامہ طالب جوہری کے داماد سید کاظم رضا اور متعدد ڈاکٹرز سمیت 45 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ دیگر گرفتار ملزمان کی شناخت داؤد الطاف، نعیم خان عرف علی، شمشاد اور رسول عرف بابا کے ناموں سے ہوئی ہے۔


سی آئی ڈی کی انویسٹی گیشن رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزمان سیاسی جماعت کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان نے جولائی 2013 میں انچولی میں ہونے والے موٹر سائیکل دھماکے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھئ کیا ہے جس میں 6 افراد مارے گئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گروپ کے دیگر افراد فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
Load Next Story