بالی ووڈ اداکار سنجے دت پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام
ہدایتکارہ اکتا کپور نے سنجے دت کے خلاف رقم واپس نہ کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب ہدایت کارہ اکتا کپور نے بھی کھلنایک اداکار پر ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کارہ اکتا کپور نے عدالت میں اداکار سنجے دت کے خلاف درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکار و ہدایت کار سنیل شیٹھی کے ساتھ مل کر 2008 میں ایک فلم بنانے کے لئے سنجے دت کو فلم کے لئے کاسٹ کیا اور اس کے لئے سنیل شیٹھی کے کہنے پر انہیں ڈیڑھ کروڑ روپے پیشگی ادا کئے تاہم بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کچھ اختلافات کی بناء پر وہ معاہدہ ختم کر دیا لیکن تاحال سنجے دت کی جانب سے وہ رقم واپس نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب سنیل شیٹھی نے اکتا کپور اور سنجے دت کے درمیان معاملات کو سلجھانے کے لئے بالی ووڈ اداکارہ کی اہلیہ منایتہ دت سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ اکتا کپور کو رقم واپس کر کے معاملے کو ختم کیا جائے لیکن انہوں نے بھی اس معاملے کو سنا ان سنا کر دیا جس نے اکتا کپور کو عدالت جانے پر مجبور کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلم پروڈیوسر شکیل نورانی نے بھی سنجے دت پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2002 میں فلم''جان کی بازی'' کی شوٹنگ کے لئے 50 لاکھ میں معاہدہ کیا لیکن رقم لینے کے باوجود فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کی۔ بالی ووڈ اداکار آج کل سپریم کورٹ کی جانب سے 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں 5 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں جو انہیں گزشتہ برس مارچ میں سنائی گئی تھی۔