نوازشریف پرانگلی اٹھانیوالے عمران خان بتائیں ان کی شاہانہ زندگی کیلئے پیسہ کہاں سے آتا ہے پرویزرشید

وزیراعظم نوازشریف پر اللہ کا فضل ہےاور ان کا کاروبار پاکستان میں ہے جو کئی دہائیوں سے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 07, 2014
فلاحی کاموں کو سیاست کے لیے استعمال کرنا اچھی بات نہیں، پرویز رشید، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نوازشریف کا کاروبار پاکستان میں ہے جو کئی دہائیوں سے ہے جب کہ عمران خان بتائیں ان کی شاہانہ زندگی کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں کو سیاست کے لیے استعمال کرنا اچھی بات نہیں اور عمران خان کے منہ سے بھیک کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر اللہ کا فضل ہے، ان کا کاروبار پاکستان میں ہے جو کئی دہائیوں سے ہے لیکن عمران خان بتائیں ان کی شاہانہ زندگی کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے جبکہ ان کے نئے پاکستان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہاں رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں