کراچی کے لیے بجلی کے نرخ میں173روپے فی یونٹ کمی

اپریل میں استعمال کی گئی بجلی61پیسے، مئی کے لیے81پیسے اور جون میں استعمال کی گئی بجلی31پیسے سستی کر دی گئی ہے۔


Numainda Express November 08, 2014
نیپرا کے مطابق صارفین کو دسمبر، جنوری اور فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپیہ73پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فیصلے کا اطلاق50یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے اپریل میں استعمال کی گئی بجلی61پیسے، مئی کے لیے81پیسے اور جون میں استعمال کی گئی بجلی31پیسے سستی کر دی گئی ہے۔ اپریل، مئی اور جون میں بجلی کی پیداواری لاگت میں2 ارب 50 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اپریل میں کے الیکٹرک کے صارفین نے ایک ارب 33 کروڑ49لاکھ یونٹ بجلی، مئی میں ایک ارب 53 کروڑ 61 لاکھ یونٹ اور جون میں ایک ارب55کروڑ 54لاکھ یونٹ بجلی استعمال کی۔ نیپرا کے مطابق صارفین کو دسمبر، جنوری اور فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔