فیس بک نے ایبولا کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا

آئندہ چند دن میں ایبولا سے متاثرہ ممالک کی امداد کیلیے عطیہ جمع کیا جائے گا


APP November 08, 2014
متاثرہ ممالک میں طبی معلومات کیلیے انٹر نیٹ سہولت فراہم کی جائیگی، حکام۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ایبولا کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک نے اپنے ہوم پیج پر آئندہ چند دنوں میں ایبولا سے متاثرہ ممالک کی امداد کے لیے عطیہ جمع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد تمام صارفین فیس بک کے ذریعے ایبولا کیخلاف جنگ میں شامل ہوکر اپنی رقوم عطیہ کر سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ یونی سیف کے ساتھ مل کر اس مہلک وائرس کے خلاف لڑیں گے۔متاثرہ ممالک میں انٹر نیٹ کی سہولت دیں گے تاکہ لوگ فیس بک استعمال کرتے ہوئے صحت بارے معلومات اکٹھی کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں