فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

لڑکی کے بھائی نے میاں بیوی کے سرمیں لوہے کے راڈ کے پے درپے وار کر کے انہیں قتل کیا

سی پی او سہیل تاجک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے. فوٹو: فائل

الٰہی آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے بھائی نے بیہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے رہائشی فداحسین اور میمونہ کوثر نے کچھ عرصے قبل پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے تاہم پنچایت نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کرادی تھی اور میمونہ کوثر اپنے والدین سے ملنے میکے آئی ہوئی تھی لیکن جب آج صبح فدا حسین اپنی بیوی کو لینے آیا تو لڑکی کے بھائی شہباز نے دونوں کو سر میں لوہے کی سلاخ کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

سی پی او فیصل آباد سہیل تاجک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئ ہے جس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story