تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 4 بچے دم توڑ گئے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی

مٹھی سمیت تھرپارکر میں صحت کی تمام سہولیات موجود ہیں،محکمہ صحت سندھ کا دعویٰ

مٹھی سمیت تھرپارکر میں صحت کی تمام سہولیات موجود ہیں،محکمہ صحت سندھ کا دعویٰ. فوٹو؛فائل

KARACHI:

مٹھی میں ایک ہی روز مزید 4 بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد 39 روز میں ہلاک بچوں کی تعداد 45 ہوگئی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں قحط سالی کے باعث کمسن بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکومتی اقدامات کے باوجود غذائی قلت کے شکار بچے کی اموات نہ تھم سکیں، آج بھی مٹھی میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد 39 روز میں مناسب خوراک نہ ملنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی۔


دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا دعویٰ ہے کہ مٹھی سمیت تھرپارکر میں صحت کی تمام سہولیات موجود ہیں اور ترجمان محکمہ صحت نے غذائی قلت کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یکم نومبر سے اب تک 8 بچوں کی اموات ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی تعداد 26 ہے۔


واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر خوراک سندھ نے تھر میں قحط سالی کے باعث ہلاکتوں کا نوٹس لیا جس کے باوجود غذائی قلت کی وجہ سے کمسن بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔
Load Next Story