بات کچھ اِدھر اُدھر کی ’’چکن بروسٹ‘‘
بھابھی بھابھی کہا ہیں آپ؟
یہیں ہوں شازی کیا ہوا؟
آپ کو تو پتا ہی ہے کہ آج گھر میں دعوت ہے، اور ہر دعوت میں روایتی پکوان تو ہمیشہ ہی بنتے ہیں کیوں نہ آج کچھ مختلف بنایا جائے۔
ہاں آئڈیا اچھا ہے لیکن یہ تو بتاؤ کہ بنانا کیا ہے؟ تاکہ تیاری شروع کی جائے۔
بھابھی شادی سے پہلے امی کے گھر ہم اکثر شام میں چکن بروسٹ بناتے تھے، تو آج دعوت کے لئے بھی میں چکن بروسٹ بنانے کا سوچ رہی تھی، کیا خیال ہے آپ کا؟
ارے واہ، یہ تو بلکل ہی ایک منفرد ڈش ہوجائے گی۔
تو پھر چلیئے کچن میں چلتے ہیں ابھی شروع کریں گے تو شام تک تمام پکوان تیار ہوجائیں گے۔
اجزا؛
فوٹو؛ ماریہ منظور
- سویا ساس۔ 4 کھانے کے چمچے
- نمک۔ حسب ضرورت
- کالی مرچ ۔ حسب ضرورت
- لہسن ادرک ۔ 2 کھانے کے چمچے
- انڈے ۔ 2 عدد
- کارن فلور ۔ 1 چمچہ
- میدا۔ 1 کپ
- کورن فلکس (سادے والے)۔ 1 پیکٹ
فوٹو؛ محمد محسن
ترکیب؛
- سب سے پہلے چکن میں نمک، کالی مرچ، لہسن ادرک اور 2 چمچے سویا ساس ملا کر ہلکی آنچ پر چولھے پر چڑھادیں۔
- چکن میں پانی ملانے کی ضرورت نہیں، جب وہ اپنے ہی پانی میں گل جائے تو چولھا بند کردیں۔
فوٹو؛ محمد محسن
- ایک الگ کٹورے میں انڈے، کارن فلور، ڈیڑھ چمچہ میدا، نمک، کالی مرچ اور بقیہ 2 چمچے سویا ساس ملا کر پھینٹ لیں۔
- اب ایک الگ پلٹ میں باقی بچا ہوا میدا ڈالیں اور گلے ہوئے چکن کے ٹکڑوں کو اس میں ڈپ کرلیں، تاکہ چکن میدا اچھی طرح سے چکن پر لگ جائے۔
- پھر چکن کے ٹکڑوں پر انڈے والے مسکچر لگائیں۔
فوٹو؛ محمد محسن
- آخر میں کورن فلکس کو پیس کر چکن پر لگادیں اور چکن کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
فوٹو؛ محمد محسن
- لیں جناب گھر کے بنے ہوئے مزیدار اور صحت بخش چکن بروسٹ تیار ہیں۔
فوٹو؛ محمد محسن
اوہو دعوت میں چکن بروسٹ، جیو بھابھیوں آپ دونوں نے تو کمال کردیا۔ میری نند نے ہسنتے ہوئے چکن بروسٹ کا پیس اٹھایا۔
نند اور دعوت میں موجود دیگر لوگوں کی طرف سے تعریفوں اور حوصلے کے بعد اب میں سوچ رہی ہوں کہ دوسری دعوت میں کیا نیا ٹرائی کرکے داد وصول کروں۔
نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔