جسٹس ر رانابھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی

چیف الیکشن کمشنر کے لئے نام تجویز کرنے پر شکر گزار ہوں تاہم ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا، جسٹس(ر)رانابھگوان داس


ویب ڈیسک November 08, 2014
حکومت اور پیپلز پارٹی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے نام پر متفق ہوگئی تھیں، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے سابق سینئیر جج جسٹس(ر)رانابھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی ہے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹررضا ربانی نے جسٹس ریٹائرڈ رانا بھگوان داس سے ملاقات کی، اس دوران دونوں شخصیات کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تقرری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران رانا بھگوان داس نے پیپلز پارٹی کے رہنما سے ان کا نام چیف الیکشن کمشنر کے لئے تجویز کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ذمہ داری کو نبھانے سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے نام پر متفق ہوگئی تھیں، اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے رانا بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر رضا مند کرنے کے لئے سینیٹر رضاربانی کو ذمہ داری سونپی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں