اوجی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ موخر

10 فیصد حصص کی نجکاری موخر کرنے کا فیصلہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے کیا ہے، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک November 08, 2014
حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے 10 فیصد حصص کی فروخت سے 80 کروڑ ڈالرز حاصل کرنے کا ہدف رکھا تھا. فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کا عمل موخر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی کااجلاس ہوا جس کی سربراہی متحدہ عرب امارات میں موجود وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بذریعہ وڈیو لنک کی، اجلاس کے دوران او جی ڈی سی ایل کے حصص کی فروخت کے معاملات پرغورکیا گیا، اس موقع پر کابینہ کے متعدد ارکان کی جانب سے او جی ڈی سی کی نجکاری کے فیصلے کی مخالفت کی گئی جس پر او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے او جی ڈی سی ایل کے 10 فیصد حصص کی فروخت سے 80 کروڑ ڈالرز حاصل کرنے کا ہدف رکھا تھا تاہم اس کے بعد ادارے کے ملازمین اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔