کالعدم ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کیخلاف کارروائی جاری رہے گی پاکستان کی چین کو یقین دہانی

وزیراعظم نے چین کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں چینی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائےگا،چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک November 08, 2014
وزیر اعظم نواز شریف ایشین پیسیفک اقتصادی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے للئے چین میں ہیں ۔ فوٹو: پی آئی ڈی

وزیر اعظم نواز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو پاکستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے معاملات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے چین کے صدر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور کمپنیوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چین کا کہنا ہے کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سے تعلق رکھنے والے شدت پسند چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ میں دہشتگردی میں ملوث ہیں اور یہ لوگ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اس کی منصوبہ بندی کرتے ہیں جبکہ پاکستان نے بھی ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کو کالعدم قرار دے رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔