بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے پر 10 کمسن بچے باغی قرار

جن 10 بچوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں


ویب ڈیسک November 08, 2014
2012 میں ایک روزہ میچ میں شکست پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے درجنوں کشمیری طلباء کو بھارت سرکار نے تعلیمی اداروں سے فارغ کر دیا تھا۔ فوٹو؛ ہندو جاگرتی

بھارت میں انتہا پسند ہندو مسلمانوں اور خصوصا پاکستان سے کس قدر بغض رکھتے ہیں اس کی واضح مثال اتر پردیش پولیس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پہننے والے معصوم بچوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر کے دے دی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کوشی نگر کے گاؤں کلیان چھپڈ چھوٹا میں محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے گئے روایتی ماتمی جلوس میں شریک کچھ بچوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھیں کہ پولیس نے ان کے خلاف قومی وقار کو نقصان پہنچانے اور معاشرے میں انتشار پھیلانے کا الزام لگا کر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا۔ جن 10 بچوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ان کی عمریں10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

ایس پی کوشی نگر للت کمار نے بچوں کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزیدکچھ بتانے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب کوشی نگر کی انتظامیہ نے معاملے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کو جلد حل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب پاکستان نے بھارت کو 2014 میں ایک روزہ میچ میں شکست دی تھی تو پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے درجنوں کشمیری طلباء کو بھارت سرکار نے تعلیمی اداروں سے فارغ کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں