بھارت سے میچ پاکستان فتح کیلئے فیورٹ ہے وسیم اکرم

جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگیا، سابق کپتان


Sports Reporter September 30, 2012
جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگیا، سابق کپتان فوٹو: فائل

سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارت کیخلاف میچ کیلیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

ان کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان ہمیشہ بڑا مقابلہ ہوتا اورکھلاڑی بہت زیادہ دبائو میں ہوتے ہیں، بلو شرٹس کے پاس کوئی خطرناک فاسٹ بولر نہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو برتری حاصل ہو گی،جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے پاس تباہ کن بولنگ کرنے والا حقیقی فاسٹ بولر نہیں ہے، ظہیرخان بہترین فارم میں نہیں نظر آتے چنانچہ سپر 8 مرحلے کے باقی میچز میں اشوک ڈینڈا کو آزمانا چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر نے مزیدکہا کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے کولمبو کی سلو وکٹ پر اپنا لوہا منوایا،ڈینڈا کو چانس دینے میں کوئی ہرج نہیں کیونکہ اس کی رفتارتقریباً140کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،اچھی لائن کے ساتھ ہوشیاری سے سلو گیند کرنے کی اضافی خوبی کی وجہ سے اس کی گیندوں پر رنز بنانا مشکل ہوتا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بھارتی ٹیم پوری قوت سے پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی، مجھے یقین ہے کہ کپتان دھونی بیٹنگ آرڈر میں بہتری لائیں گے،انھوں نے کہا کہ روایتی حریفوں کے درمیان ٹورنامنٹ کا اہم ترین مقابلہ ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں پورے جوش وخروش، مہارت اور ذہانت کے ساتھ کھیلیں گی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارت نے اوپنر وریندر سہواگ کو ڈراپ کرکے غلطی کی تھی۔ سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ بڑا مقابلہ بن جاتا اور کھلاڑی دبائو میں کھیلتے ہیں۔ غیرملکی اخبار کیلیے کالم میں انھوں نے تحریر کیا کہ دونوں ٹیمیں اسپن کھیلنے میں دیگر سائیڈز پر سبقت رکھتی ہیں،برصغیر کی تیسری ٹیم سری لنکا اتنی مضبوط نہیں کہ ٹورنامنٹ جیت سکے ،اس کے پاس ذہین کھلاڑی نہیں ہیں،وہ اسپنر اجنتھا مینڈس کے بارے میں بہت باتیں کرتے ہیں تاہم وہ بھی عام بولر ہے اوراس کی بولنگ میں ورائٹی نہیں، اسے کسی صورت سعید اجمل یا ہربھجن سنگھ کی کلاس کا بولر قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں