تھر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان کو جاری ہونے والا شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا
شوکاز نوٹس میڈیا آنے والی غلط رپورٹ پر جاری کیا گیا تھا، پیپلزپارٹی میڈیا سیل
پیپلزپارٹی نے تھر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور منظور وسان کو جاری کیے جانے والا شوکاز نوٹس واپس لے لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھرپار کر کی خراب صورتحال کے باعث پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر منظور وسان کو جاری کیے جانے والے شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے مطابق شوکاز نوٹس میڈیا آنے والی غلط رپورٹ پر جاری کیا گیا تھا جسے پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر واپس لیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ تھرپارکر کی خراب صورتحال پر صوبائی وزیر منظور وسان کی جانب سے رپورٹ تیار کی گئی تھی جس میں حکومت سندھ کو تھر میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا جس کے بعد پیپلزپارٹی کےچیرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ اور منظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا گیا تھا۔