بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں نجی ایئر لائن کا طیارہ پرواز کے لیے اڑان بھرتے ہوئے رن وے پر موجود بھینس سے ٹکرا گیا لیکن حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بردار طیارہ 800-737 گجرات کے شہر سورت کے ایئرپورٹ سے 146 مسافروں کو لے کر دہلی کے لیے اڑان بھرنے لگا تو اس دوران رن وے پر موجود بھینس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بھینس موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ حادثے میں جہاز میں موجود تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم حادثے کے باعث جہاز کو بھاری نقصان پہنچا جس کی مرمت میں کئی لاکھ ڈالر کا خرچ آئے گا۔
نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ رن وے کی سطح سیاہ ہونے کے باعث پائلٹ کو بھینس نظر نہ آنے سے حادثہ پیش آیا تاہم حادثے کے بعد مسافروں کو متبادل طیارے سے منزل کی جانب روانہ کردیا گیا جس کےبعد ایئرلائن نے سورت میں فضائی آپریشن غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔