وفاقی حکومت نے چھوٹے کمرشل صارفین سے ایکسٹرا ٹیکس وصول کرنا شروع کردیا

وزارت خزانہ کے شدید دباؤ پرچھوٹے کمرشل صارفین سے نیا ٹیکس بجلی کے بلوں میں وصول کیا جارہا ہے


ویب ڈیسک November 08, 2014
یہی وجہ ہے کہ نئے ٹیکس کے بعد ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں صارفین کو زائد بل وصول ہوئے. فوٹو:فائل

حکومت نے چھوٹے کمرشل صارفین کے بجلی کے بلوں میں چپکے سے "ایکسٹرا" ٹیکس لگا کر اس کی وصولی بھی شروع کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے شدید دباؤ پرچھوٹے کمرشل صارفین سے نیا ٹیکس بلوں میں وصول کیا جارہا ہے جس کا نام ایکسٹرا یا فردر ٹیکس رکھا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے بلوں میں صارفین کو زائد بل وصول ہوئے جسے بعض صارفین نے جمع بھی کرادیا۔ جن کمرشل صارفین پر یہ ٹیکس لگایا گیا ان میں چھوٹے دکاندار، موچی، نائی، قصائی، نان بائی اور ورکشاپ شامل ہیں جن کی جیبوں پر حکومت کی جانب سے چپکے سے ڈاکا مارا گیا ہے جو پہلے سے عائد کردہ جی ایس ٹی کے علاوہ ہے۔


دوسری جانب لیسکو، فیسکو سمیت تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے بلوں میں چپکے سے نئے ٹیکس کی مخالفت کی تھی اورحکومت کو آگاہ کیا تھا کہ یہ کام ایف بی آر کا ہے اور زائد بل آنے کی صورت میں عوام ان کے دفاتر پرحملہ آور ہوں گے اس لئے ایکسٹرا ٹیکس نہ وصول کیا جائے تاہم وزارت خزانہ کے شدید دباؤ پر خاموشی سے ٹیکس کی وصولی شروع کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |