بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فورسز نے مظفر آباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 08, 2014
ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی پاکستان کی جانب سے کی گئی، بھارتی ہائی کمشنر کی ڈھٹائی فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے مظفر آباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی پاکستان کی جانب سے کی گئی جس سے دوطرفہ تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اکتوبر سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے نہ رکنے والے سلسلے میں اب تک 13 افراد شہید اور فوجی جوانوں سمیت درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ورکنگ باؤنڈری کے قریب شہری آبادی نقل مکانی پر بھی مجبور ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |