بھارت کے ٹورنامنٹ میں افغانی فٹبالر نے فیفا ریفری کی پٹائی لگاکر شدید زخمی کردیا

رووان کو بھارت کا بہترین ریفریز تصور کیا جاتا اور جلد ہی اے ایف سی ایلیٹ پینل میں بھی شامل کیا جائے گا


Sports Desk September 30, 2012
رووان کو بھارت کا بہترین ریفریز تصور کیا جاتا اور جلد ہی اے ایف سی ایلیٹ پینل میں بھی شامل کیا جائے گا. فوٹو اے ایف پی

KARACHI: فیفا پینل ریفری ارمگان رووان کی سبرتو کپ اسکول فٹبال ٹورنامنٹ میں شریک افغانی ٹیم کے پلیئر نے پٹائی کرکے شدید زخمی کردیا۔

جس کے بعد مقامی اسپتال میں ان کے ہونٹوں پر 6 ٹانکے آئے ہیں، رووان کے زخمی ہوجانے پر اختتامی چند منٹ اسسٹنٹ ریفری سی آر سنگھ نے مقابلہ سپروائز کیا، واقعے کے مطابق کوارٹر فائنل میں یوکرین کے ہاتھوں 0-2 سے شکست کھانے والی مہمان افغان ٹیم فائنل وسل سے چند منٹ قبل ریفری ارمگان رووان کی جانب سے اپنے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیے جانے پر اشتعال میں آگئی، پلیئر شجاع الدین نے آگے بڑھ کر ریفری کو زدوکوب کرنا شروع کردیا۔

رووان کو بھارت کا بہترین ریفریز تصور کیا جاتا اور جلد ہی اے ایف سی ایلیٹ پینل میں بھی شامل کیا جائے گا، اے آئی ایف ایف نے اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سبرتو کپ ہم سے الحاق یافتہ نہیں ہے لیکن جب اس کی رپورٹ باضابطہ طور پر ہمارے پاس آئی تو اس سلسلے میں ضروری اقدام کریں گے، دوسری جانب آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم ریفری کی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں،اس کی بنیاد پر ہی کوئی کارروائی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں