وزیر اعظم نے حامد علی خان کو انسداد دہشت گردی کا قومی ادارہ نیکٹا کا سربراہ مقرر کردیا

حامد علی خان کو نیکٹا کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں کیا گیا


ویب ڈیسک November 09, 2014
نیکٹا کے نئے سربراہ حامد علی خان سیکریٹری کیپیٹل ڈویلپمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے حامد علی خان کو انسداد دہشت گردی کا قومی ادارہ (نیکٹا) کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حامد علی خان کو نیکٹا کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات میں کیا گیا، حامد علی خان سیکریٹری کیپیٹل ڈویلپمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے طور پر کام کر رہے ہیں جب کہ وہ وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے نیکٹا کے 6 ملازمین کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ادارے کے سربراہ خواجہ اشرف کو ہٹانے اور ادارے کو دوبارہ وزیر اعظم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت کا برطرف 6 ملازمین کی بحالی کا بھی حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نیکٹا کے انتظامی امور وزارت داخلہ کے سپرد کرنے کا نوٹی فکیشن آئین سے متصادم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |