
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں سوچ چکاکہ کب اور کس انداز میں ریٹائر ہونا ہے، میں عوامی سطح پر قبل از وقت اس کا اعلان نہیں کروں گا مگر پلاننگ بہرحال موجود ہے۔ میں یہ قدم درست وقت پر اٹھائوں گا، فی الحال اپنی توجہ ورلڈ کپ کی تیاریوں سے ہٹانا نہیں چاہتا۔
مصباح کا کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے اہم بات اپنی اور ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری لانا ہے۔ انھوں نے پہلے ٹیسٹ یا ون ڈے یا دونوں سے ایک ساتھ ریٹائرمنٹ کے سوال کا بھی کوئی جواب نہیں دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔