کوٹ رادھا کشن واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گاگورنرپنجاب

مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اس قسم کی بربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، چوہدری سرور


ویب ڈیسک November 09, 2014
انتہاپسندی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، چوہدری سرور فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کوٹ رادھا کشن واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایوان اقبال لاہور میں شاعر مشرق کے 137ویں یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم نے علامہ اقبال اور قائد اعظم کے ملک کو کہاں پہنچایا ہے، مسلمانوں کے اعلیٰ اقدار اور روایات کے احیا کے لئے اقبال کا کلام ایک روشنی کی حیثیت رکھتا ہے ہمیں علامہ اقبال کے فکرکو اپنانے کی ضرورت ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انتہاپسندی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے، گزشتہ دنوں کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس طرح کا سلوک نہ اسلام سکھاتا ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا مذہب، حکومت اس قسم کی بربریت کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |