فلم ’پی کے‘ پر کئے جانے والے تبصروں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں عامر خان

میرے خیال میں فلم ریلیز ہونے تک اس قسم کی افواہیں گردش کرتی رہنی چاہئیں، بالی ووڈ اداکار

فلم کی تفصیلات سامنے نہ لانے کا مقصد یہ ہے کہ جب لوگ ’پی کے‘ دیکھیں تو انہیں اس کا اندازہ ہو کہ یہ فلم کس قسم کی ہے، راج کمار ہیرانی۔ فوٹو؛ انڈیا ٹوڈے/ فائل

لاہور:
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کا کہنا ہے کہ میری نئی آنے والی فلم 'پی کے' کے حوالے سے جو کچھ بھی کہا اور لکھا جا رہا ہے اس سے لطف اندور ہو رہا ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام خان کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم 'پی کے' کے حوالے سے عوام میں جو تبصرے اور افواہیں گردش کر رہی ہیں انہیں پڑھ اور سن کر برا نہیں مناتا بلکہ ان سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں فلم ریلیز ہونے تک اس قسم کی افواہیں گردش کرتی رہنی چاہیئیں تاکہ عوام میں فلم کا تجسس باقی رہے۔


دوسری جانب فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ فلم کی تفصیلات عوام کے سامنے نہ لانے کا مقصد یہ ہے کہ جب لوگ فلم 'پی کے' دیکھیں تو انہیں اس کا اندازہ ہو کہ یہ فلم کس قسم کی ہے اور اس میں عامر خان نے کس قسم کا کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ عوام میں عامر خان کی نئی آنے والی فلم کے حوالے سے مختلف قسم کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، کوئی کہتا ہے کہ فلم میں عامر خان خلائی مخلوق کا کردارادا کر رہے ہیں اور کوئی کہتا ہے کہ مسٹر پرفیکٹ اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک شرابی شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اس قسم کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں کہ عامر خان 'پی کے' میں ایک نفسیاتی مریض کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عامر خان کی فلم پی کے 19 دسمبر کو سینما گھرون کی زینت بن رہی ہے۔
Load Next Story