فاٹا کے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری رکھیں گے جنرل راحیل شریف

قبائلی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک November 09, 2014
700 کلومیٹر طویل سنٹرل ٹریڈ مارک کوریڈور کی تعمیر سے تجارت اور روزگار کو فروغ ملے گا. فوٹو:فائل

لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فاٹا کے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری رکھا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان کے دورے کے دوران سینٹرل ٹریڈ کوریڈور شاہراہ کا افتتاح کردیا، امریکی تنظیم یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر کی گئی اس مرکزی تجارتی شاہراہ پر جنوبی وزیرستان کا سب سے بڑا پل بھی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ حکومت سے مشاورت کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے جامع منصوبہ بنایا گیا ، پاک فوج ان علاقوں کی بحالی کا کام جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ 700 کلومیٹر طویل سنٹرل ٹریڈ مارک کوریڈور کی تعمیر سےنا صرف علاقے میں تجارت اور روزگار کو فروغ ملے گا۔بلکہ یہ سڑک سفر کی بہترین سہولت بھی فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |