چیف الیکشن کمشنر کے نام پر عمران خان سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے خورشید شاہ

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنرکیلئےناصر اسلم زاہد کا نام تجویزکیا ہےجبکہ تصدق حسین جیلانی کےنام کو مسترد کردیا گیا


ویب ڈیسک November 09, 2014
ناصراسلم زاہد کےنام پرپہلے بھی تحفظات تھے تواب بطورچیف الیکشن کمشنران کے نام پرکیسے اتفاق کیا جاسکتا ہے،قائدحزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر ہمیں عمران خان سے کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کے نام پر پہلے بھی تحفظات تھے تو اب بطور چیف الیکشن کمشنر ان کے نام پر کیسے اتفاق کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر ہمیں عمران خان سے کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے لئے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کا نام تجویز کیا گیا ہے جب کہ آج رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے نام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان پر نہ پہلے اعتماد تھا اور نہ اب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں