دنیا کے سب سے پرانے ہوٹل کی دلچسپ تاریخ۔۔۔۔۔۔

ہایاکاوا شہرمیں واقع نشی یاما کیون کان ہوٹل کی بنیاد705عیسوی میں رکھی گئی ،یعنی یہ پچھلی 13صدیوں سے قائم ہے۔


Net News November 10, 2014
ہوٹل مالکان کا تعلق بھی ایک ہی خاندا ن سے ہے جن کی 52ویں نسل اب اسے چلا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

جاپانی اپنی لمبی عمروں کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا سب سے لمبی عمروالا ہوٹل بھی جاپان میں ہے۔

ہایاکاوا شہرمیں واقع نشی یاما کیون کان ہوٹل کی بنیاد705عیسوی میں رکھی گئی ،یعنی یہ پچھلی 13صدیوں سے قائم ہے۔اس تمام عرصہ کے دوران اس کے مالکان کا تعلق بھی ایک ہی خاندا ن سے ہے جن کی 52ویں نسل اب اسے چلا رہی ہے۔اس ہوٹل کے ملازمین بھی نسل در نسل یہاں کام کر رہے ہیں۔ جو مینیجر ،شیف اور ویٹر یہاںکام کرتے ہیں ان کے داد ا پر داد ا بھی یہیں ملازمت کرتے رہے۔اس ہوٹل کو سیروسیاحت کی دنیا میں منفرد ترین مقام حاصل ہے اور گینز بک آف ورلڈریکارڈ ز میں بھی اس کا نام شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں