جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف آرٹس کا نام سوشل سائنسز رکھنے کا فیصلہ
نام کے تبدیلی کی منظوری بورڈ آف فیکلٹی اوراکیڈمک کونسل پہلے ہی دے چکے ہیں
جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس 13نومبر کو طلب کیا گیا ہے اجلاس کے ایجنڈے میں کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں چیئرمین کے عہدے پر خلاف ضابطہ مقرر ریٹائر پروفیسر کے معاملے کی منظوری شامل کرلی گئی ہے۔
رئیس کلیہ انتظام وانصرام کے اختلافی نوٹ کے ساتھ شعبہ کامرس میں پروفیسرکے عہدے پر ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی روداد اجلاس پیش کی جائے گی، وائس چانسلر نے کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول میں پروفیسر عبدالرحمٰن ذکی کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین مقررکیا ہے جس کی توثیق کرائی جارہی ہے ، سینئر پروفیسرزکا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی توثیق سے جامعہ میں چیئرمین کے عہدے پر بھی ریٹائر پروفیسرز کے تقررکی روایت قائم ہوگی جامعہ کراچی میں ڈائریکٹر فنانس، شیخ الجامعہ کے مشیر اور انجمن اساتذہ کے سابق صدر بھی ریٹائر ہیں۔ اجلاس میں گریڈ 17 اور 18 کے 37 ملازمین کو سلیکشن بورڈ کے بغیر براہ راست مستقل کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے، اجلاس میں یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کانام تبدیل کرکے فیکلٹی آف سوشل سائنسز رکھنے کی منظوری دی جائے گی نام کے تبدیلی کی منظوری بورڈ آف فیکلٹی اوراکیڈمک کونسل پہلے ہی دے چکے ہیں۔
اجلاس میں جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری سائنس (اسپا) کی سیمینار لائبریری کا نام ''ارشاد احمد خان آفریدی سیمینار لائبریری'' رکھنے پر غور ہوگا ، شعبہ معاشیات میں پروفیسر خالد مصطفی اور شعبہ اطلاقی کیمیا میں پروفیسر مہدی کاظمی اورشعبہ جرمیات میں پروفیسرفتح محمد برفت کوچیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی، بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم و تحقیق میں پروفیسر جمیل کاظمی اور پروفیسر احمد قادری کی جگہ سینڈیکیٹ کے نامزد پروفیسرکی تقرری کی جائے گی۔