زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز واٹسن نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابرکردیا

میچ میں ففٹی اور تین وکٹوں کا کارنامہ 3 مرتبہ انجام دینے والے واحد کرکٹر بھی بن گئے.

میچ میں ففٹی اور تین وکٹوں کا کارنامہ 3 مرتبہ انجام دینے والے واحد کرکٹر بھی بن گئے. فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ساتواں مین آف دی میچ ایوارڈ جیت کر پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔


کینگرو آل رائونڈر نے یہ کارنامہ 33 میچز میں انجام دیا جبکہ شاہد اب تک 53 مقابلوں میں7 مرتبہ میچ کے ہیرو کا اعزاز حاصل کرپائے ہیں، واٹسن میچ میں ففٹی اور تین وکٹوں کا کارنامہ تین مرتبہ انجام دینے والے واحد کرکٹر بھی بن گئے، ورلڈ کپ مقابلوں میں وہ 50 سے زائد رنز اور3 وکٹیں2 مرتبہ حاصل کرنے والے پہلے آل رائونڈر بھی بنے۔

واٹسن اور وارنر نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں مشترکہ طور پر ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے پیئر کا اعزاز پالیا،دونوں اب تک28 اننگز میں38.46 کی اوسط سے1077رنز بناچکے ہیں، تین سنچری شراکتوں کے ساتھ دونوں پلیئرز نے 6مرتبہ ٹیم کو 50 سے زائد کا آغاز فراہم کیا ہے۔بھارت کیخلاف سپر ایٹ ٹی20 میں واٹسن نے 7 چھکے جڑکرمختصر فارمیٹ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں ساتھی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا قائم کردہ ملکی ریکارڈ بھی برابر کردیا، وارنر اب تک دو مرتبہ ایک میچ میں7چھکے لگا چکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story