کراچی فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 3 افراد ہلاک

لسبیلہ پل کے نیچے ندی سے 35 سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی تشددزدہ لاش ملی۔


Staff Reporter November 10, 2014
کورنگی صنعتی ایریا میں الواسع ٹاؤن میں گھر کے باہرفائرنگ سے50سالہ لیاقت علی ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات کے دوران 3افراد ہلاک ہوگئے۔ رضویہ کے علاقے لسبیلہ پل کے نیچے ندی سے 35 سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی تشددزدہ لاش ملی جوپولیس نے پہنچ کرتحویل میں لے لی،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریامیں الواسع ٹاؤن میں گھر کے باہرفائرنگ سے50سالہ لیاقت علی ہلاک ہوگیا، پولیس نے پہنچ کرملزم عبدالستار تنولی اوراس کے 2 بیٹوں رضوان اور نوید کو گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی کا رشتے کاتنازع چل رہا تھا جس پردونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت جاری تھی کہ اسی دوران تلخ کلامی ہوگئی اوراسی اثنامیں طیش میں آکر ملزم نے فائرنگ کردی۔

منظورکالونی سیکٹر ڈی کی گلی نمبر 12 میں جائیداد کے تنازع پر باپ اور بیٹوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، اسی دوران تیز دھار آلے سے ایک دوسرے پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں بیٹا25 سالہ حسن رضا ہلاک جبکہ اس کاباپ 60سالہ حق نواز اور اس کا بھائی طارق زخمی ہوگئے۔

کلفٹن زمزمہ اسٹریٹ پر 2 سیکیورٹی گارڈزمیں جھگڑے کے بعد فائرنگ سے نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ 25سالہ ایاز زخمی ہوگیا۔ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے رحمت سعید، بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کا علاقائی عہدیدار 45 سالہ شفیق جبکہ سرجانی گلشن نور میں 40 سالہ عامر زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں