انضمام اور سعید انور کے ساتھ موازنہ اعزاز ہے ناصر جمشید
بھارت کے خلاف میچ سے قبل کوئی دبائو نہیں، عمدہ بیٹنگ کی کوشش کروں گا
پاکستانی بیٹسمین ناصر جمشید نے کہا ہے کہ انضمام الحق اور سعید انور جیسے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ موازنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔
بھارت کیخلاف میچ سے قبل کوئی دبائو نہیں، عمدہ بیٹنگ کی کوشش کروںگا، انشا اللہ ہم یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیںگے۔کولٹس کرکٹ گراؤنڈ کولمبو میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ روایت حریف سے میچ کو مثبت انداز میں لیں گے، ہم اسی طرح کھیلیںگے جیسے جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا سے کھیلتے ہیں۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ انضمام الحق اور سعید انور جیسے عظیم بیٹسمینوں سے موازنہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے،پوری کوشش ہوگی کہ ان عظیم کھلاڑیوںکی طرح بہترین کارکردگی سے کرکٹ میں نام پیداکروں۔
انھوں نے کہا کہ میرے لیے بیٹنگ نمبر نہیں بلکہ ٹیم کیلیے پرفارمنس اہم ہے، پوری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ اسکور کروں۔ ایک سوال پر ناصر جمشید نے کہا کہ پاک بھارت میچ کو ہم ایک معمول کے مقابلے کی طرح دیکھ رہے ہیں، تمام پلیئرز متحد اور ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے کیلیے بے چین ہیں، انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہارڈ ہٹر ہوں اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھی تیزی سے اسکورکرنے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے جلد آئوٹ ہو گیا، جب سے میں نے کرکٹ شروع کی تب ہی سے کسی بولر یا میچ کا پریشر نہیں لیا۔