شام سرکاری فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری 21 افراد 100 زخمی

شامی فوج نے حلب شہر میں داعش کے ٹھکانوں کو 7 بیرل بموں سے نشانہ بنایا جس میں21 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔


News Agencies/AFP November 10, 2014
اے ایف پی کے مطابق شامی شہر کوبانی میں داعش کا حملہ شروع ہونے سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں صدر بشارالاسد کی حامی فوج نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں21 شہری جاں بحق اور100 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کی فوج نے حلب شہر کے نواحی علاقے الباب میں داعش کے ٹھکانوں کو 7 بیرل بموں سے نشانہ بنایا جس میں21 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف عراقی حکومت اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ ہفتے کوامریکی بمباری میں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ماراگیا یا نہیں۔ عراقی انٹیلی جنس کے مطابق امریکی بمباری سے داعش کے سربراہ کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ اے ایف پی کے مطابق شامی شہر کوبانی میں داعش کا حملہ شروع ہونے سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر داعش کے جنگجو شامل ہیں۔

داعش کی صفوں میں شامل تیسرا آسٹریلوی جنگجو شام میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگیا۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ اس خبر کی تصدیق کی کوشش کررہے ہیں مگرایسا کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹس میں اس شخص کا نام نہیں بتایا گیا مگر آسٹریلوی اخبار 'سن ہیرالڈ' کے مطابق اس کا تعلق شمال مغربی سڈنی سے ہے اور وہ شادی شدہ اور کئی بچوں کا باپ ہے۔ داعش نے 3 شامی فوجیوں کو اجتماعی سزا دینے کی وڈیو جاری کی ہے جس میں سفاکیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے گئے۔

انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی اس وڈیو میں داعش کا ایک جنگجو ہجوم کو ان 3 شامی فوجیوں کے مبینہ جرائم سے آگاہ کررہا ہے اور پھر انھیں روندنے اور ٹھڈے مارنے کی ترغیبz دے رہا ہے۔ لوگ انھیں ٹھڈے مار مار کر ادھ موا کردیتے ہیںجب ان کی جان نکل جاتی ہے تو پھر جنگجو ان کی لاشوں کو 3 موٹرسائیکلوں کے پیچھے باندھ کر ایک سڑک پر گھماتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے امن نے شام میں جنگ رکوانے کیلیے ''فریز زونز'' کی تجویز پر عمل درآمد کا کام شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔