ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 نومولود دم توڑ گئے

41 روز کے دوران غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہوگئی۔


ویب ڈیسک November 10, 2014
41 روز کے دوران غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 49 ہوگئی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

مٹھی میں قحط سالی کے باعث موت کا رقص جاری ہے اور مزید 2 نومولود دم توڑ گئے جس کے بعد 41 روز میں ہلاک بچوں کی تعداد 49 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مٹھی کے علاقے ڈیپلو کے گاؤں ورنائی میں نامناسب غذا ملنے کے باعث مزید 2 نومولود دم توڑ گئے جس کے بعد 41 روز کے غذائی قلت کا شکار ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 49 ہوگئی۔


واضح رہے کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور وزیرخوراک سندھ کی جانب سے واضح احکامات و ہدایات کے باوجود تھر میں بھوک اور افلاس موت بانٹ رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں