ابوظہبی ٹیسٹ میں یونس اورمصباح کی سنچری 566 رنز پرڈکلئیر کردی کیویز کی بیٹنگ جاری

پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے 176، مصباح الحق نے 102 اور یونس خان نے 100 رنز بنائے۔


ویب ڈیسک November 10, 2014
پاکستان نے3ٹیسٹ میں مسلسل چوتھی بار اننگز ڈیکلیئر کی۔ فوٹو: اے ایف پی

ابوظہبی نٹیسٹ میں پاکستان نے احمد شہزاد، یونس خان اور مصباح الحق کی سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں پر 566 رنز بنانے کے بعد اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کردی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنا لیے ہیں۔

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز ایک وکٹ کے نقصان پر 269 رنز کے ساتھ کیا تو احمد شہزاد 126 جبکہ اظہر علی 46 رنز کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے، دونوں کھلاڑی پاکستان کے اسکور کو 347 تک لے گئے اور کھانے کے وقفے سے کچھ ہی دیر قبل احمد شہزاد کورے اینڈرسن کی بال پر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 176 رنز کی اننگز کھیلی. احم[د شپزار پاکستان کی جانب سے 150 رنز بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی کا ساتھ نبھانے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے مرد میدان یونس خان کریز پر آئے دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 373 تک پہنچایا تو اظہرعلی کیوی اسپنر ایش سودھی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے، انہوں نے 87 رنز بنائے، اظہر علی کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 193 رنز کا اضافہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی سنچریاں اسکور کرنے کے بعد 566 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی اننگرز کا آغاز بھی پر اعتماد انداز میں کیا اور کھیل کے خاتمے تک دونوں اوپنرز نے کئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ جب کھیل ختم ہوا تو کیویز نے 15 رنز بنالیے تھے۔

واضح رہے کہ یونس خان کی گزشتہ 3 ٹیسٹ میچوں میں چوتھی جبکہ مصباح الحق کی مسلسل تیسری سنچری ہے جبکہ پاکستان نے 3 ٹیسٹ میں مسلسل چوتھی بار اننگز ڈکلیئرکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں