پاکستان عوامی تحریک نےانتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

آئندہ انتخابات کے لئے ٹریکٹر، ستارہ یا ہاکی میں سے کوئی انتخابی نشان الاٹ کیا جائے، پی اے ٹی کی درخواست


ویب ڈیسک November 10, 2014
پاکستان عوامی تحریک نے اثاثوں کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی گئی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان عوامی تحریک نے انتخابی نشان کے حصول کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پارٹی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 14 لاکھ 50 ہزار 513 روپے ہے، پارٹی کے بینک اکاؤنٹ میں 37ہزار 756 روپے ہیں جبکہ پارٹی8لاکھ 69 ہزار روپے کی مالیت کی گاڑیوں کی مالک ہے۔ اس کے علاوہ دفتری سامان ایک لاکھ 513 روپے اور فرنیچر 2 لاکھ 97 ہزار روپے کا ہے۔

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی درخواست بھی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی جماعت کو ٹریکٹر ،ستارہ یا ہاکی میں سے کوئی انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں