کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتا شہباز شریف
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کےساتھ ہے اور کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہیں رہےگا، وزیر اعلیٰ پنجاب
ISLAMABAD:
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ انہوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا ،وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتے۔
حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کےساتھ ہے، کوئی بھی متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہیں رہےگا، صرف حافظ آباد میں سیلاب متاثرین کو 61کروڑ روپے کی امدادی رقم دی جارہی ہے۔ انہوں نے جو وعدہ کیا وہ پورا کردیا ،وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر دوسروں کی طرح جھوٹ نہیں بولتے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے کی پہلی قسط ادا کردی گئی ہے جس کے بعد دوسری قسط کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن خاندانوں کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہےانہیں فی خاندان 40ہزار روپے دیےجائیں گے اور جن کسانوں کی فصلیں تباہ ہوئیں انھیں 10ہزار روپے فی ایکٹر معاوضہ دیا جائے گا۔