ہمیں اپنی توانائیاں دھرنوں پر ضائع کرنے کے بجائے ملکی ترقی میں صرف کرنا ہوں گیوزیراعظم
چین کے ساتھ معاہدوں پر تیزی سے عمل ہوا تو پاکستان آئندہ 10سال میں معاشی طور پر بہت مضبوط ہوجائے گا، وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی دھرنوں میں نہیں اور ہمیں اپنی توانائیاں دھرنوں پر ضائع کرنے کے بجائے ملکی ترقی میں صرف کرنا ہوگی.
برلن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جرمنی کا شمار دنیا کی چند بڑی معاشی طاقتوں میں ہوتا ہے اور اس ملک کی سالانہ برآمدات ایک ہزار 400 ارب ڈالر سے زائد ہے، پاکستان اور جرمنی کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات ہیں، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلاقات کو مزید فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی دھرنوں میں نہیں، ہمیں اپنی توانائیاں دھرنوں پر ضائع کرنے کے بجائے ملکی ترقی میں صرف کرنا ہوگی۔ ہمیں پاکستان سےغربت، جہالت اور اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہے، چین کے ساتھ معاہدوں کے پاکستان پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے اگر ان معاہدوں پر تیزی سے عمل ہوا تو پاکستان آئندہ 10سال میں معاشی طور پر بہت مضبوط ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم گزشتہ روز ہی چین میں مختلف شعبوں میں 21 معاہدوں پر دستخط کرکے وطن واپس لوٹے تھے جب کہ اپنے دورہ جرمنی کے دوران وہ جرمن چانسلر سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔