شہبازشریف کا پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

کابینہ میں ممکنہ طور پرزعیم قادری، سلمان رفیق،جمال لغاری، امانت اللہ شادی خیل اور ڈاکٹر عائشہ غوث کو شامل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کو کرپشن اسکینڈل کے باعث سبکدوش کئے جانے کا امکان ہے،ذرائع فوٹو؛فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد نوٹی فکیشن آج یا کل جاری کئے جانے کا امکان ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد کابینہ میں ممکنہ طور پرزعیم قادری، سلمان رفیق، جمال لغاری، امانت اللہ شادی خیل اور ڈاکٹر عائشہ غوث کو شامل کیا جائے گا جب کہ محمد نواز، رانا ارشد اور رضا علی گیلانی کے معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ذارائع کا کہنا ہے کہ آخری 3 میں سے 2 افراد کو کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔


دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کو کرپشن اسکینڈل کے باعث سبکدوش کیے جانے کے امکان بعد وزارت تعلیم کا قلمدان زعیم قادری کو دیئے جانے کا امکان روشن ہے۔

Load Next Story