حکومت سیاسی گیم کھیل رہی ہے اوروہ دھاندلی کی تحقیقات کرانا ہی نہیں چاہتی تحریک انصاف

دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کی شمولیت حکومتی تجویز تھی، ترجمان

عمران خان نے مسئلے کے حل کے لیے لچک دکھائی اور حکومت سے مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں، تحریک انصاف۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی گیم کھیل رہی ہے اور الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرانا ہی نہیں چاہتی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کی شمولیت حکومتی تجویز تھی لیکن حکومت دھاندلی کی تحقیقات نہیں کرانا چاہتی بلکہ سیاسی گیم کھیل رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے مسئلے کے حل کے لیے لچک دکھائی ہے اور تحریک انصاف اب بھی حکومت سےمذاکرات کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آج پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کو شامل کرنے کا مطالبہ حیران کن ہے لیکن ان کے مطالبے پر آئین سے ہٹ کر کوئی کمیشن تشکیل نہیں دیا جاسکتا کیونکہ جوڈیشل کمیشن میں صرف جج ہوتے ہیں ایجنسیوں کے لوگ نہیں ہوتے۔
Load Next Story