ٹرانسپورٹروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں صوبائی وزیر اختر حسین جدون

عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی بیشی کی جائیگی،اختر حسین جدون۔


Staff Reporter September 30, 2012
عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی بیشی کی جائیگی،اختر حسین جدون۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اختر حسین جدون نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ ٹرانسپورٹروں کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ہم ایک دوسرے کے تعاون سے ہی عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔

عوام کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی بیشی کی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹروںکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک خرم گلزار، سیکریٹری ٹرانسپورٹ نظر محمد کلہوڑو، ارشاد بخاری، ملک ریاض اعوان، افضل خان، جاوید اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں